20 فروری 2013 - 20:30

سینکڑوں غاصب صہیونیوں نے ایک بار پھر نابلس میں واقع حضرت یوسف (ع) کے مزار مبارک پر دھاوا بول دیا ہے ۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دس بسوں میں سوار سینکڑوں صہیونیوں نے جنہیں صہیونی فوجیوں کی حمایت بھی حاصل تھی کل رات مذہبی عبادت کے بہانے حضرت یوسف (ع) کے مزار مبارک پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کیا۔
اس موقع پر صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو کے گولے چلائے اور ان پر فائرنگ کی۔
ادھر صہیونی فوجیوں نے جنین کے جنوب میں واقع "برقین " گاؤں پر بھی حملہ کرکے ایک فلسطینی کو زخمی اور دو کو اغوا کیا۔ نابلس کے جنوبی گاؤں "قصرہ " پر بھی حملے کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے جن میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔