ابنا: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے صہیونی حکومت کے جیلوں میں قید فلسطینیوں کی صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں کی پابند رہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سینکڑوں فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام اور بغیرعدالتی کاروائی، قید میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار فلسطینیوں کو منصفانہ عدالت میں پیش کیا جائے یا کہ انہیں فوری رہا کیا جائے ۔ انہوں نے فلسطینی قیدیوں کے مسائل کی جلد برطرفی پر بھی تاکید کی۔واضح رہے متعدد فلسطینی قیدیوں کی کئی مہینوں سے بھوک ہڑتال جاری ہے جبکہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ وحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطین اور عالمی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
20 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393037
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فلسطینی قیدیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔