19 فروری 2013 - 20:30

آج صبح مغربی اردن میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت واقع ہوئی جسے ۲۰۰۰ میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا

ابنا: فلسطین کی خبررساں ایجنسی " وفا" کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان آج صبح مغربی اردن میں واقع شہر رام اللہ کے شمال میں شہید ہوگيا ہے۔رپورٹ کے مطابق جلزون پناہ گزیں کیمپ کے رہنے والے اس فلسطینی نوجوان کو صیہونی حکومت کے فوجیوں نے سنہ 2000 میں گولی مارکر زخمی کردیا تھا۔ادھر صیہونی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں قصرہ پر آج حملہ کیا اور بلڈوزروں سے بجلی کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔یہ حملہ علاقے کے لوگوں اور صیہونی فوجیوں کے مابین جھڑپ کا باعث بنا۔صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے کریکر بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔