ابنا: اثناء عشریہ بار سلونا کے صدر سید ظہیر عباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام اور ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اثناء عشریہ بار سلونا کا وفد آج دوپہر دو بجے پاکستانی قونصلیٹ بار سلونا میں احتجاجی یاد داشت پیش کرے گا۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین، پاکستان پریس کلب سپین سمیت دیگر تنظیموں نے اثناء عشریہ بار سلونا اور القائم اسلامک سنٹر بار سلونا کو اپنے ملکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، اور پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اکٹھے کام کرنے کا عہد کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی گروپ سے ہو، انہیں انسانی تاریخ کی بڑی سے بڑی سزا ملنی چاہئے، کیونکہ وہ انسانیت کے قاتل ہیں، انسانیت کے دشمنوں کو انسان اور مسلمان کہنا گناہ ہے۔
.......
/169