اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ آیت اللہ خوشوقت جہان تشیع کے برجستہ ترین عالم دین اور بہترین استاد اخلاق تھے آج صبح مکہ مکرمہ میں حرم الھی کے جوار میں آپ دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے ملکوت اعلی سے جا ملے۔آیت اللہ خوشوقت جنوری کے اواخر میں عمرہ کےلیے مشرف ہوئے تھے چھ دن مدینہ میں قیام کے بعد مکہ کا سفر کیا اور اعمال عمرہ بجا لانے کے بعد جسمانی کسالت کا احساس کیا اور مکہ میں ایک ہوسپیٹل میں ایڈمٹ ہو گئے۔ابتدائی معالجہ کے بعد یہ طے پایا کہ آیت اللہ خوشوقت کو کچھ اسپیشلیسٹ ڈاکٹروں کی نگرانی میں آج صبح ۱۰ بجے کی فلائٹ سے ایران منتقل کیا جائے گا لیکن افسوس کے ساتھ گزشتہ رات دو تین بجے کے قریب آپ دار فانی کو چھوڑ کر دار بقا کی طرف رخصت ہو گئے۔
19 فروری 2013 - 20:30
News ID: 392640
آیت اللہ خوشوقت جو مکہ مکرمہ میں جسمانی کسالت کی وجہ سے کئی دنوں سے زیر علاج تھے آج صبح دعوت حق پر لبیک کہہ گئے