ابنا: خزاعی کاکہنا ہے کہ ایران ایک اہم علاقائي طاقت بن گیا ہے اور امریکہ علاقہ میں ایران کے اہم نقش کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ خزاعی نے کہا کہ ایران نے افغانستان میں مثبت نقش ایفا کیا اور حامد کرزائی کی حکومت اور افغانستان میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کیا۔ خزاعی نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ کے قول و فعل میں نمایاں تضاد پایا جاتا ہے اور امریکہ اپنی بات میں سچا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات اسی وقت مفید ثابت ہوسکتے ہیں جب امریکہ صداقت پسند ہو اور ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرے لیکن امریکہ ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے بجائے پابندیاں عائد کررہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی تجویز پیش کررہا ہے جس سے امریکہ کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسی سامنے آجاتی ہے انھوں نے کہا کہ بعض امریکی شہریوں کا اس بات پر اعتقاد ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کو اسرائیل پر قربان کررہا ہے۔
.......
/169