18 فروری 2013 - 20:30

بی بی سی کے کارکنوں نے ادارے کے بعض کارکنوں کو نکالنے کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے 24 گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔

ابنا: بی بی سی کے کارکنوں نے ادارے کے بعض کارکنوں کو نکالنے کے عمل پر اعتراض کرتے ہوئے 24 گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔ بی بی سی کے کارکنوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگرام منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

برطانیہ کے نامہ نگاروں کی قومی یونین (این یو جی) کے کارکنوں نے کل رات بی بی سی کے دفاتر سے نکلنے کے بعد ہڑتال کا آغاز کردیا۔ ہڑتالی کارکنوں نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں بی بی سی کے دفاتر کے سامنےاحتجاجی مظاہرےکئے ہیں ۔

برطانوی نامہ نگاروں کی قومی یونین کے سکریٹری مائیکل اسٹن اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کے کارکن اپنے کام اور حقوق کے دفاع کے لئے ہڑتال کررہے ہیں ۔ اس نے کہا کہ بی بی سی کے اعلی حکام کے فیصلے سے تمام کارکن مایوس  اور غصہ میں ہیں۔ گارڈین کے مطابق بی بی سی نے 2004 سے لیکر اب تک 7 ہزار کارکنوں کو بےروزگار کیا ہے۔

.......

/169