ابنا: جناب رامین مہمانپرست نے ایران کے خلاف فرانس کے وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کے نام نہاد حامیوں کا دوغلاپن،کوئی نئی بات نہیں ہے اور ایران کے ہوشیار عوام کو ایسی مذموم شرانگیزیوں پر مکمل شناخت ہے اور انہوں نے 22 بہمن(10فروری) کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ،ان کا جواب دے دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی حکام کو مشورہ دیا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی افسوسناک صورتحال ، پناہ گزینوں کے مسائل ،اپنے شہریوں کے خلاف تشدد اور نسلی امتیاز کے خاتمے پر توجہ دیں جن پر عالمی تنظیموں کو بھی سخت اعتراض ہے۔ انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف فرانسیسی وزیر دفاع کے بے بنیاد الزامات اور ایران پر مزید دباؤ ڈالنے پر مبنی انکے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی حکام سیاسی و اقتصادی دباؤں کے ذریعہ ایران کی قوم کو اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں کرسکتے ۔
.......
/169