17 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں کل ہونیوالے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے عراق میں حالیہ دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات ،ملت عراق کے خلاف انہی مخاصمانہ سازشوں کا تسلسل ہے جو عراق کی خودمختاری اور امن واستحکام کو نشانہ بنائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا ہمیشگی موقف یہ ہے کہ اگر سیاسی گروپس اپنے آپسی اختلافات کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کریں تو بیرونی مداخلت کا راستہ بند ہوجائے گا اور امن کا جو بحران ہے وہ بھی ختم ہوگا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے حکام اور عوام اس ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی خودمختاری کا بخوبی دفاع کرسکتے ہیں ۔
عراق میں کل ہونیوالے 13 بم دھماکوں میں 53 افراد جاں بحق اور 82 سے زائد زخمی ہوئے.

.......

/169