ابنا: اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ پر میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے جس میں جاں بحق افراد کے لواحقین، مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان شیعہ کانفرنس، کوئٹہ یکجہتی کونسل اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔
مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ان کے مطالبات میں کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنا، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اوردہشت گردوں کے سرپرستوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنا شامل ہیں۔شیعہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ جبکہ میتوں کی تدفین سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا، جبکہ تحقیقات کیلئے بھی دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
دوسری جانب کراچی اور صوبۂ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی آج کیرانی سانحہ کے خلاف ھڑتال جاری ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بھی احتجاجی دھرنے دیئے جا رہے ہیں ۔
شیعہ علماء کونسل نے کراچی میں سانحہ کیرانی روڈ کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے جسکی متعدد تنظیموں نے حمایت کی ہے۔
سانحہ کوئٹہ پر آج پنجاب، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سوگ منایا جارہا ہے۔
.......
/169