16 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو گیس فروخت کا معاہدہ حتمی ہو چکا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل، رستم قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو گیس کی فروخت کا معاہدہ حتمی ہو چکا ہے اور پروگرام کے مطابق دو ہزار چودہ کے اختتام تک پاکستان کو ایران کی قدرتی گيس کی فراہمی شروع ہو جائے گي۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیر تیل نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران پاکستان کے ساتھ گیس کے شعبے میں کیے گئے تمام وعدوں کا پابند ہے، اس بات پر زور دیا کہ ایران کی براہ راست سرمایہ کاری سے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام عنقریب شروع ہو جائے گا۔