16 فروری 2013 - 20:30

بحرین میں سیکوریٹی فورسز نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرین پر حملہ کیا ہے ۔

ابنا: سنیچر کو منامہ کے مغرب میں واقع "سنابس " گاؤں میں سیکوریٹی فورسز نے پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں جاں بحق ہونیوالا بحرینی نوجوان "علی احمد الجزیری "کے جلوس جنازہ میں شریک افراد پر حملہ کرکے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔بحرین میں گذشتہ دو سال سے آزادی اور ڈیموکریسی کے حق میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ان مظاہروں کے دوران درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169