15 فروری 2013 - 20:30

مصر کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اس ملک کے مختلف شہروں میں کل ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم ایک شخص ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہوگئے ۔

ابنا: مصر کی وزارت صحت کے ترجمان عمر احمد نے کہا کہ قاہرہ سے 80 کلومٹر دور غربیہ کے علاقے میں ایک شخص کو احتجاجی مظاہرے کے موقع پر گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 افراد مصر کے صدارتی ہاؤس کے سامنے کل ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہوئے جبکہ غربیہ میں بھی 12 افراد زخمی ہوئے ۔اس سے قبل مصر کے سرکاری ٹی وی نے قاہرہ میں کل رات صدارتی ہاؤس کے سامنے شدید جھڑپوں کی اطلاع دی تھی۔

.......

/169