ابنا: اطلاعات کے مطابق روس کے ممبر پارلیمنٹ ولاڈیمیر ژرنسکوف نے کہا ہے کہ روس پر شہاب ثاقب نہیں گرے بلکہ امریکہ نے نئے ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تجربے کے بارے میں اپنے روسی ہم منصب کو آگاہ کرنیکی کوشش کی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق روس کے چلیابینسک علاقے میں شہاب ثاقب کی بارش سے زخمیوں کی تعداد ایک ہزار دوسو سے زائد ہے ۔ روس کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی بارش سے ایک ہزارایک سو بیالیس افراد زخمی افراد اسپتال منتقل ہوئے جن میں 13بچوں سمیت 48 افراد اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
.......
/169