ابنا: اقوام متحدہ نے فلسطینی قیدیوں کی افسوسناک صورت حال پر صیہونی حکومت کی مذمت کرتےہوئے ان کی فوری رہائی کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلےمیں انسانی حقوق کی ہائی کمشنرناوی پیلای نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی صورت حال پرتشویش ظاہرکی۔ناوی پیلای نے فلسطینی قیدی سامرعیساوی کی حالت پرتشویش ظاہرکی ہے جوکئی مہینےسےبھوک ہڑتال پرہیں اور بعض رپورٹوں کے مطابق جاں بہ لب ہیں ۔سامرعیساوی کے علاوہ تارک قدان اورجعفرعزالدین بھی کئی ہفتوں سےبھوک ہڑتال پر ہیں ۔ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹرریچارڈ فالک نےاپنی رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال پرتشویش ظاہرکرتےہوئے فلسطینی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ناوی پیلاوی نے ایسےعالم میں صیہونی حکومت کوخبردار کیا ہے کہ عالمی ریڈ کراس نے ابھی کچہ ہی دنوں پہلے فسلطینی قیدیوں کی بدترصورت حال کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاتھا کہ ہرلمحےان فلسطینی قیدوں کوموت کاخطرہ لاحق ہے۔درايں اثنا سیکڑوں فلسطینی قیدیوں نے صیہونی جیلوں کی بدترصورت حال کی جانب اشارہ کرتےہوئے اعلان کیا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنےوالوں کےساتھ اظہاریکجہتی کےلئے صیہونی جیل کےتمام قیدی آئندہ منگل کو بھوک ہڑتال کریں گے۔صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی ابترصورت حال پر بڑےپیمانےپرفلسطینیوں،رائےعامہ اورعالمی تنظیموں نے تشویش ظاہرکی ہے۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کےخلاف اپنی پرتشدد پالیسیاں جاری رکھتےہوئے ، قیدیوں سمیت فلسطینیوں کےخلاف تشددآمیزاقدامات تیز کرديئے ہيں ۔اس وقت اسرائیلی جیلوں میں پانچ ہزار سےزيادہ فلسطینی بدترین حالات میں قیدوبند کی صعوبتيں برداشت کررہے ہيں جن میں سےبعض موت کی دہلیز پرپہنچ چکےہیں۔اہل خاندان سے ملاقات کی ممانعت ، بدترین تشدد اور زدوکوب ، قیدتنہائی ، اورمیڈیکل سہولیات سےمحرومی وغیرہ فلسطینی قیدیوں پرصیہونی حکومت کےجرائم کی بعض مثالیں ہیں۔فلسطینی قیدیوں سمیت فلسطینی عوام کےسلسلےمیں صیہونی حکومت کےاقدامات کاجائزہ لینےسے پتہ چلتا ہے کہ یہ حکومت فلسطینیوں کےخلاف کسی طرح کےجرائم سےدریغ نہيں کرتی اور اس صورت حال نے فلسطینی قیدیوں کو بحران سےدوچار کردیا ہے۔گذشتہ ہفتوں میں کچہ فلسطینی لاعلاج بیماریوں میں مبتلاء ہوگئے اورہمیشہ کےلئےمعذور ہوگئے جبکہ کچہ قیدی صیہونی جیلوں میں شہید ہوگئے۔ اس وقت صیہونی جیلوں میں چودہ سوبیمارفلسطینی قیدی موت کےدہانے پر ہيں جبکہ بعض فلسطینی قیدیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔اس مسائل ومشکلات سےپتہ چلتا ہے صیہونی حکومت فلسطینیوں کےخلاف ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہی ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت دوسرےبین الاقوامی ادارےیا خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں یازبانی مذمت پراکتفاکررہے ہيں۔صیہونی حکومت سے نمٹنےمیں بین الاقوامی اداروں کاپس وپیش صیہونی حکومت کےمزید ڈھیٹھ اورگستاخ ہونے کاباعث ہے۔
14 فروری 2013 - 20:30
News ID: 391220
قوام متحدہ کے خصوصی رپورٹرریچارڈ فالک نےاپنی رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال پرتشویش ظاہرکرتےہوئے فلسطینی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔