ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے سترہ سائنس دانوں اور دانشوروں نے کہا ہے کہ ایران کے مسلمان دانشور اور سائنسداں ملت مصر کو اپنے تجربوں اور علمی توانائیوں سے فائدہ پہنچانے کے لئے آمادہ ہیں۔ اس خط میں اسلامی انقلاب کے بعد ملت ایران کی ترقی کی تفصیلات بھی بیان کی گئيں ہیں اور اعداد و شمار کے سہارے یہ واضح کیا گيا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی عوام نے جو حکومت قائم کی اور جو بھی ترقی کی ہے وہ شریعت اسلامی اور اپنے بھر پور شرکت کے اصولوں کے طفیل کی ہے۔ ایرانی دانشوروں کے خط میں آیا ہے کہ ملت ایران نے گذشتہ چونتیس برسوں میں دشمنان اسلام اور سامراج کے خلاف جدوجہد کرکے عظیم ثمرات حاصل کئے ہیں جن میں سب سے بنیادی ثمرہ مغرب و مشرق بلاکوں سے وابستہ نہ رہ کر خودمختاری حاصل کرنا اور اپنے ملک پر کسی کو مسلط نہ ہونے دینا ہے۔ مصر کے صدر محمد مرسی کے نام ایرانی دانشوروں کےخط میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا ایک بنیادی اصول ملت فلسطین اور دنیا کی مستضعف قوموں کی حمایت کرنا ہے اور اسی اصولی موقف کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران جنگ، پابندیوں اور سیاسی دباؤ سے دوچار ہوا ہے۔ اس خط میں ملت مصر کو نصحیت کی گئي ہے کہ وہ اپنی حکومت چلانے کا لائحہ عمل اسلام کے مطابق تیار کریں اور اس راہ میں ایران کے دانشور ملت و حکومت مصر کی بھر پور مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔
.......
/169