ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ایران کی جانب سے ایٹم بم حاصل کرنے پر مبنی سعودالفیصل کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انکے بیان کو بے بنیاد قرار دیا اور اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا جوہری پروگرام ، پرامن مقاصد کےلئے ہے ۔جناب مہمانپرست نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، این پی ٹی کے تحت تمام بین الاقوامی معاہدوں کا پابند ہے اور اس حوالے سے تشویش کی کوئی گنجائش نہیں ۔
.......
/169