12 فروری 2013 - 20:30

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دھلی میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی شرکت سے پندرھویں ایشیاء سکورٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے –

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج دو روزہ ، " پندرھویں ایشیاء سکورٹی اور مغربی ایشیاء میں رونما ہونے والی صورتحال اورعلاقائی و عالمی سطح پر اس کے پڑنے والے نتائج " سے موسوم کانفرنس کی افتتاحی تقریر میں کہا کہ علاقائی اور عالمی سلامتی پر مغربی ایشیاء کی ترقی و پیشرفت ، بہت زیادہ اثرات کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تجارت کو مغربی ایشیاء کے علاقے میں فروغ مل رہا ہے اس طرح سے کہ 2011 اور 12 20میں خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ ہندوستان کی تجارت 145 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہے ۔یہ پندرھواں سال ہے کہ ہندوستان کا آئی ، ڈی ، ایس ، اے، انسٹی ٹیوٹ ، ایشیاء میں سلامتی کی فراہمی کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے