12 فروری 2013 - 20:30

اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ مستقبل کی امید زندہ ہوئی اورتعلیمات مہدویت کی بدولت اسلامی ممالک میں جہاد اورثقافتی تحرّک، وجود میں آیا اور یہی چیز سبب بنی کہ استکبار اور استعمار کے خلاف آواز اٹھانے والی تحریکیں ظھور کریں۔


اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری صاحب نے گزشتہ رات حوزہ علمیہ قم کی علمی انجمنوں کے مرکزی دفتر میں ’’ بیداری اسلامی میں مہدویت کے کرادر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارے ملک میں اسلامی حکومت کے قیام نے دشمن کی اس سازش کو نقش بر آب کر دیا کہ اسلام اب رشد و ترقی کی قابلیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مہدویت پر ایمان انقلاب اسلامی کی کامیابی کا راز ہے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ مستقبل کی امید زندہ ہوئی اور اسلامی ممالک میں جھاد اور ثقافتی تحرک وجود میں آیا اور یہی چیز سبب بنی کہ استکبار اور استعمار کے خلاف آواز اٹھانے والی تحریکیں ظھور کریں۔
اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری نے کہا: اسلامی بیداری کا آغاز در حقیقت گزشتہ دو صدیوں سے اسلامی ممالک میں ہو چکا تھا۔ انقلاب اسلامی اور امام خمینی (رہ) کے قیام سے اسے عروج مل گیا اور آج اس کے آثار و برکات پوری دنیا میں نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: آج اگر کوئی اسلامی بیداری کی موج کا امام راحل اور انقلاب اسلامی سے رابطے کا انکار کرنے کی کوشش کرے تو اس کی یہ تلاش و کوشش بے جا ہوگی۔ در حقیقت وہ حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے آخر میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج افکار مہدویت کو ان تمام انسانوں کے درمیان پھیلانے کی ضرورت ہے جو معارف الہیہ کے پیاسے ہیں کہا: تفکر انتظار اور مہدیت ایک عالمی مسئلہ ہے لہذا سب کو تلاش کرنا چاہیے کہ مہدویت سے مربوط پروگراموں کو مزید جامع بنائیں اور انسان کی تمام ضرورتوں کا جواب دینے کے لیے اسلام کی قدرت کو آشکار کریں۔