ابنا: رپورٹ کے مطابق بحرين کے شمال ميں واقع سترہ جزيرے ميں دوشنبے کو ہونے والے مظاہرے ميں حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے -
مظاہرہ ميں شامل مرد ،خواتين اور بچوں نے ، اپنے ہاتھوں ميں بحرين کے پرچم ، شہداء کي تصويريں اٹھا رکھي تھيں اور وہ حمد بن عيسي آل خليفہ کي حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شاہي نظام کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے - در ايں اثنا بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت الوفاق کے سيکريٹري جنرل شيخ سلمان علي نے ماسکو ميں ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ بحرين ميں سيکڑوں لوگ ، سيکوريٹي فورسس کے ہاتھوں جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں جبکہ بہت سے لوگوں کو جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے -
ايک وفد کے ساتھ روس کے دورے پر گئے شيخ علي سلمان نے کہا کہ قيديوں کے ساتھ سيکوريٹي اہل کارواں کا رويہ وحشيانہ ہے اور کبھي کبھي ايذارساني کي وجہ سے قيدي پوري عمر کے لئے مفلوج ہو جاتے ہيں - انہوں نے بتايا کہ بحرين ميں ہونے والے مظاہروں ميں شيعہ مسلمانوں کے علاوہ اہل سنت بھي شرکت کرتے ہيں -
بحرين کے قومي جمہوري محاذ کے سيکريٹري جنرل فاضل اسکندر عباس نے بھي ايک انٹرويو ميں کہا کہ بحرين ميں سرکوبي کا سلسلہ چار عشروں سے جاري ہے - انہوں نے کہا کہ سن انيس سو پچھہتر ميں بحرين کي پارليمنٹ کو تحليل کر ديا گيا اور آل خليفہ حکومت نے عوام اور اپنے مخالفين کي سرکوبي شروع کر دي جس کے دوران بہت سے لوگوں کو جيل ميں ڈال ديا گيا اور دسيوں کو مفلوج بنا ديا گيا -
.......
/169