11 فروری 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے پاسبان محلہ گلبہار تھانے کی حدود میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے مختار رضوی نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔

ابنا: ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید مختار رضوی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے مومن گولیمار کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

واضع رہے کہ گزشتہ 3 دنوں میں 5 مومنین کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شیعہ نسل کشی کا شکار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے سید انجم علی زیدی اور اُن کے بیٹے سید آصف علی زیدی کو اورنگی ٹاون ریس امروہی سوسائٹی میں نشانہ بنایا تھا اور اس سے قبل بچوں کو ٹیوشن پڑھانے والے قمر رضا نامی شیعہ مومن بھی نشانہ بن چکے ہیں۔

.......

/169