ابنا: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اسلامی انقلاب کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دوست اور برادر ملک ہیں اور انکے آپسی تعلقات تاریخی ہیں ۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کے ثقافتی مشترکات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف میدانوں میں بالخصوص اقتصادی شعبے میں بہت ترقی کی ہے ۔ مسعود خان نے اس موقع پر ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مزید توسیع کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی مشترکات ، ایران اور پاکستان کے مابین مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کل رات اسلامی انقلاب کی 34 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں پاکستان اور ہندوستان کے نمائندوں سمیت مختلف ممالک کے سفیر اور سفارتکار شریک تھے۔
.......
/169