ابنا: حکومت مخالف گروپوں کے اس اعلان کے بعد کہ وہ بغداد میں مشترکہ طور پر نماز جمعہ ادا کریں گے عراق کے سیکوریٹی اداروں نے اعلان کیا کہ جمعرات سے غیرمعینہ مدت تک بغداد میں کرفیو کا نفاذ ہوگا ۔ عراق کے سیکوریٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےلئے کیا گیا ہے۔الانبار صوبے کی بیداری فورسز کے سربراہ "احمد ابو ریشہ " کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیکوریٹی وجوہات کی بناء پرمخالفین کے بغداد داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
.......
/169