ابنا: بحرين کے عوام نے شہر کے آزادي اسکوائر کے نزديک اجتماع کيا اور آزادي اور جمہوريت کا مطالبہ کيا - اسي طرح کے مظاہرے بحرين کے ديگر شہروں ميں بھي انجام پائے ہيں -
بعض علاقوں ميں ملکي اور غير ملکي فوجيوں سے مظاہرين کے تصادم کي بھي خبر موصول ہوئي ہے - اس رپورٹ کے مطابق بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں سعودي فوجي دستوں کي حمايت حاصل تھي، مظاہرين پر فائرنگ اور آنسوگيس کي شيلنگ کي -
بحرين ميں مظاہروں ميں ايسي حالت ميں شدت آرہي ہے کہ عوام نے چودہ فروري کو ملک ميں عام ہڑتال کا اعلان کيا ہے-
قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں چودہ فروري دو ہزار گيارہ سے عوام کي انقلابي تحريک شروع ہوئي جو ملکي اور غير ملکي افواج کےوحشيانہ تشدد کے باوجود جاري ہے -
اس تحريک ميں درجنوں افراد شہيد اور ايک ہزار سے زائد زخمي ہوچکے ہيں - اس کے علاوہ بحرين کي شاہي حکومت نے سيکڑوں افراد کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا ہے جن ميں ڈاکٹروں اور پيرا ميڈيکل اسٹاف کي بڑي تعداد بھي شامل ہے -
.......
/169