10 فروری 2013 - 20:30

آج سارے اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر بڑے بڑے جلوس نکالے گئے جن میں عوام نے بھرپور طرح سے شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ، رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ی اوراسلامی نظام سے وفاداری کا ثبوت دیا اور شہدا و اسلامی انقلاب کے اھداف ومقاصد پر گامزن رہنے پر تاکید کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہرچھوٹے بڑے شہر اور قریے میں جلوس نکالئے گئے جن میں جوانوں کی شرکت بڑی نمایاں تھی اور سب یکسان طورپر ولایت فقیہ کے سائے تلے سامراجی دشمن سے مقابلے پر تاکید کررہے تھے۔

ابنا: تہران میں بھی عظیم جلوس نکالے گئے جن میں دسیوں لاکھ افراد نے شرکت کی۔ آزادی اسکوائر پر تہران کے جلوس اختتام پذیر ہوئے جہاں صدر مملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے قوم سے خطاب کیا۔ جلوس کےاختتام پر ایک قرارداد منظور کی گئي جس میں ملت ایران نے امریکہ اور دنیا پر مسلط نظام کی ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کی۔ اس قرارداد میں کہا گيا ہے کہ ایران کی بیدار اور ولایت کی تابع قوم  امریکہ کی سرکردگي میں لبرل سرمایہ دارانہ نظام  اور تسلط پسند عالمی نظام کی لاگو کردہ ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتی ہے اور اسلامی نظام کے حکام اور ذمہ داروں سے مطالبہ کرتی ہےکہ قومی پیداواری سطح پر استقامتی معیشت کے اصولوں، جہادی حکمت عملی نیز ایرانی سرمائے اور جوانوں کی توانائيوں سے استفادہ کرتے ہوئے دشمن کی شیطانی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں تاکہ اسلامی انقلاب کے دشمن اور عالمی تسلط پسند نظام کی شکست اور رسوائي ہوسکے۔ایران کی بابصیرت اور دشمن شناس ملت نے اپنی اس قرارداد میں اسلامی بیداری کو علاقے اور عالمی حالات کا سرچشمہ قراردیا اور کہا کہ یہ اسلامی بیداری اسلامی انقلاب اور اسلامی ملکوں کی جانب سے اسلامی جمہوری نظام کے مقدس اھداف اور سامراج کے خلاف جدوجہد کو نمونہ عمل بنانے کا نتیجہ ہے۔ اس قرارداد میں سامراجی طاقتوں کے حمایت یافتہ ڈکٹیٹروں کے تسلط سے رہائي پانے والے ملکوں میں ديگر ملکوں کی مداخلت کی مذمت کرتے  ہوئے اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی گئي ہے۔ ملت ایران نے آج اپنے اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ قوموں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔اس قرارداد میں بحرین میں آل سعود کی مدد سے نیز عالمی اداروں اور انسانی حقوق نیز جمہوریت کے دعویداروں کی معنی خیز خاموشی کے زیر سایہ آل خلیفہ کی پٹھو حکومت کے ہاتھوں ملت بحرین کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کی گئي اور مظلوم ملت بحرین کی حمایت کی گئي ہے۔ ملت ایران نے اپنی اس قرارداد میں ملت بحرین کی استقامت اور ظلم کےخلاف جدوجہد کو سراہا ہے۔ ملت ایران نے اپنی اس قرارداد میں امریکہ کو اپنا سب سےبڑا دشمن قراردیا ہے اور تاکید کی ہے کہ ایران پر دباؤ جاری رکھتے ہوئے واشنگٹن کی طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر اصرار علاقے میں اپنی شکستوں اور ناکامیوں کا تدارک کرنے اور ایران کی اسلامی انقلابی اور عوامی حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی شاطرانہ چال ہے۔واضح رہے آج تہران کے عظیم جلوس میں اسلامی حکومت کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ قم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بزرگ مراجع  تقلید اور علماء نے بھی آج اسلامی انقلاب کی چونتسیویں سالگرہ کے موقع پر جلوس میں شرکت کی آيت اللہ ناصر مکارم شیرازی، آیت اللہ حسین نوری ہمدانی، آیت اللہ جوادی آملی اور آیت اللہ سید محمود شاہرودی ، آیت اللہ ابراہیم امینی نے عوام کے ساتھ آج جلوس میں شرکت کی۔

.......

/169