ابنا: صوبہ زنجان میں اسلامی اوپن یونیورسٹی کے چانسلر علی رضا فیروزفر نے گذشتہ روز زنجان میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 34 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی ایران کی سب سے پہلی خصوصیت اس کا الہی ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ولایت فقیہ ہمارے لئے خداوند عالم کی بہت بڑی نعمت ہے ہم سب کو اس عظیم نعمت پر شکر گزار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا دنیا میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کا سر چشمہ انقلاب اسلامی ایران ہے۔
.......
/169