5 فروری 2013 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے قاہرہ میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباسی سے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے، جو ، او آئی سی، اسلامی تعاون تنظیم کے بارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مصر گئے ہوئے ہیں، آج ملک کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گيا۔ اس ملاقات میں صدر مملکت احمدی نژاد نے کہا کہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے بارے میں گذشتہ 34 برسوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہمیشہ واضح اور شفاف رہا ہے اور وہ واحد ملک ہے جس نے صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایران اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ صیہونی غاصب ہیں جو طاقت کے بل بوتے پر علاقے پر مسلط ہوئے ہیں اور انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا ہے۔