4 فروری 2013 - 20:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوامي مظاہروں ميں شدت آتي جارہي ہے -

ابنا: بحرين کي آمر اور ڈکٹيٹر شاہي حکومت جسے عوام کي سرکوبي ميں آل سعود کي بھي مدد حاصل ہے بحريني عوام کي انقلابي تحريک کو نہيں دباسکي ہے اور عملي طورپر اس تحريک کا شعلہ ہر لمحے بڑھتا ہي جارہا ہے
 بحريني عوام کے نعرے جو ملک ميں جمہوريت اور موجودہ شاہي نظام کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہيں اس بات کي نشاندہي کررہے ہيں کہ آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ پاليسياں اور اس کے ہتھکنڈے بحريني عوام کے عزم و ارادے ميں کوئي خلل نہيں ڈال سکے ہيں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے-
يہي وجہ ہے کہ بحريني عوام کے مظاہروں اور مجموعي طور پر ان کي انقلابي تحريک کا دائرہ روز بروز وسيع تر ہوتاجارہا ہے
- بحريني عوام کي انقلابي تحريک کے آغاز کي دوسري سالگرہ کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں ميں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہيں

- دارالحکومت منامہ سميت ملک  کے مختلف شہروں ميں ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کيا - مظاہرين ميں ملک ميں جمہوريت کي برقراري اور آزادي کے حق ميں نعرے لگارہے تھے -
    مظاہرين پچھلے کچھ دنوں سے اپنے اس مطالبے پر پوري قوت کے ساتھ زور دے رہے ہيں کہ آل خليفہ حکومت کو ہر حال ميں برطرف ہوجانا چاہئے اور ملک ميں جمہوريت قائم ہونا چاہئے - بحرين کے سياسي رہنماؤں کا بھي کہنا ہے کہ جب تک عوام کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اور شاہي حکومت کا خاتمہ نہيں ہوجاتا اس وقت تک يہ پرامن تحريک جاري رہے گي –
    بحرين کے ايک سياسي رہنما علي فائزبحرين کي شاہي حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپني تحريک جاري رکھنے ميں پر عزم ہيں- انہوں نے کہا کہ آل خليفہ حکومت جب سے برسر اقتدار آئي ہے اس نے عوام کو ان کے حقوق تک رسائي کي راہ ميں ہميشہ رکاوٹيں کھڑي کي ہيں، اسي لئے آج ملک کے عوام کي اکثريت اس حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہيں- انہوں کہا کہ چونکہ اس  حکومت کي اصلاح نہيں ہوسکتي اس لئے اس کو برطرف ہي ہونا چاہئے -  انہوں نے بحريني حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ شاہي حکومت جب مخالفين کو مذاکرات کي دعوت ديتي ہے اسي وقت ايسے اقدامات بھي کرديتي ہے جس سے ملک کي صورتحال کشيدہ ہوجاتي ہے تاکہ وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر مخالفين پر اپني مرضي مسلط کرے -
     بحرين کي نشينل ڈيموکريٹک پارٹي کے نائب سربراہ نے بھي اسي عزم کا پھر اعادہ کيا کہ جب تک عوام کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے حکومت مخالف مظاہرے جاري رہيں گے –
    واضح رہے کہ فروري سن دوہزار گيارہ سے بحرين ميں حکومت مخالف پرامن مظاہرے جاري ہيں جبکہ آل خليفہ حکومت نے ان مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودي عرب کي فوج کو بھي بحرين ميں بلاليا ہے - ان مظاہروں کے دوران بحريني اور سعودي سيکورٹي فورس اور فوجي اہلکاروں نے اب تک سيکڑوں بحريني شہريوں کو جن ميں معصوم بچے اور خواتين سبھي شامل ہيں شہيد اور زخمي کيا ہے جب کہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا ہے -
.......
/169