ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے عازم مصر ہیں وہ قاہرہ پہونچتے ہی الازہر کےسربراہ اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔ صدر مملکت محمود احمدی نژاد اپنے دورۂ مصر کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ، مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورے میں صدر ایران اور مصر کے صدر محمد مرسی بھی ملاقات کریں گے جو دونوں ممالک کے آپسی تعلقات میں بنیادی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔
57 اسلامی ممالک پر مشتمل ،اسلامی تعاون تنظیم کا بارھواں سربراہی اجلاس ،6 اور 7 فروری کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں دنیائے اسلام کے اہم مسائل بالخصوص شام ، فلسطین اور مالی کے مسائل پر غور وتبادلۂ خیال کی توقع ہے ۔