ابنا: اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر سارے ایران میں چھے سو اسی منصوبوں کا افتتاح کیا گيا۔
یہ سارے منصوبے تعلیم اور کھیل کود سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اسی مناسبت سے آج تہران میں وزارت تعلیم کے ذمہ داروں سے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی جوانوں کو ترقی کی چوٹیوں کی طرف اپنا سفر جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی منزلوں کی طرف ملت ایران کی پیش قدمی اچھی اور قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم میں تبدیلی لانا ایک قومی پروجیکٹ ہے اور ہمارے جوانوں کو علم و سائنس کی چوٹیوں کو پیش نظر رکھہ کر ماضی کی طرح دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانی چاہیئیں۔
دراین اثنا وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہےکہ کل سنیچر کو عشرۂ فجر کے تیسرے دن ایران میں بنائے گئے نئے جنگي طیارے کی رونمائي کی جائے گي۔
اس طیارے کا نام قاہر تین سو تیرہ رکھا گيا ہے۔ اس طیارے کی رونمائي صدر مملکت جناب احمدی نژاد کریں گے ۔
اس سے پہلے ایرانی ماہرین نے صاعقہ نامی جنگي طیارہ بنایا تھا جسے ولایت چار نامی بڑی فوجی مشقوں میں استعمال کیا گيا تھا۔
.......
/169