ابنا: کویت میں آج بدھ کو شام کے حوالے سے منعقد ہونیوالی کانفرنس میں ہندوستان ،شام کو مذکورہ رقم دینے کا اعلان کرے گا۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق شام کے عوام کو ضروری دوائیں ،غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء امداد کی شکل میں دی جائیں گی۔اس کانفرنس میں ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور اے احمد شرکت کریں گے۔ادھر عراق نے بھی اس ملک میں مقیم شامی پناہ گزینوں کو ایک کروڑ ڈالر امداد دینےکا اعلان کیا ہے ۔ عراقی کابینہ کے سیکرٹری کے اعلان کے مطابق نوری مالکی کی سربراہی میں کل ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں اس ملک میں مقیم شامی پناہ گزینوں کو ایک کروڑ ڈالر امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔شامی پناہ گزینوں کی امداد کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی سربراہی میں آج کویت میں کانفرنس منعقد ہونیوالی ہے جس میں مختلف ممالک کے اعلی حکام کو مدعو کیا گیا ہے ۔
.......
/169