ابنا: نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امان میں اردن کے ایوان بالا سینیٹ کے اسپیکر "طاہر المصری " کے ساتھ ملاقات میں، ان سے دوجانبہ اور علاقائی مسائل کے بارے میںتبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اسی طرح اردن کے وزیرخارجہ "ناصر جودہ" سے بھی فلسطین ، شام اور عراق کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں اردن کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ شام میں بحران کے پیچیدہ ہونے کی اصل وجہ اس ملک کے معاملات میں بیرونی مداخلت ہے۔ انہوں نے اردن میں کئی ہزار شامی پناہ گزینوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی ادارے اس سلسلے میں اردن کو مدد دینے کےلئے تیار ہیں۔
.......
/169