ابنا: اس موقع پر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ دشمن ملت عراق کو تفرقے کانشانہ بنارہا ہے لیکن عراق کے انقلابی عوام ہرطرح کے اختلافات سے پرہیز کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کوناکام بنادیں گے۔ انہوں نے ایران و عراق کے تعلقات کو دوستانہ قراردیتےہوئے کہا کہ تہران بغداد کے ساتھ تمام شعبوں میں بہترین تعلقات کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے عراق کی ارضی سالمیت اور استحکام کے تحفظ پر زور دیا۔ ادھر بغداد میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو استعمال کررہا ہے۔فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حسن دانائي فر نے صوبہ بصرہ کے گورنر خلف عبدالصمد خلف سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام باہمی تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ اس ملاقات میں ایران کے تجربوں سے استفادہ کرنے بھی پر تاکید کی گئي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
29 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 386115
مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے آج تہران میں مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔