ابنا: شام کے صدربشار اسد ملک کے حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی حکومت روزمرہ کے عام امور انجام دے رہی ہے اور شامی فوج غیر ملکی کرائے کے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے۔ شامی صدر نے کہا ہے کہ ملک کے تمام علاقوں کا کنٹرول شام کی فوج کے ہاتھوں میں ہے اور شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف عظیم کامیابیوں کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔بشار اسد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی اخضر ابراہیمی کے ساتھ ان کا تعاون جاری رہےگا۔ بشار اسد نے کہا کہ شام علاقہ میں اسلامی مقاومت کی حمایت جاری رکھےگا ۔واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر، ترکی اور اسرائیل شام میں کرائے کے دہشت گرد روانہ کررہے ہیں اور انھیں مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہے ہیں لیکن شامی فوج اور عوام نے ملکر دشمنوں کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔
.......
/169