27 جنوری 2013 - 20:30

مصر کے صدر محمد مرسی نے اس ملک کے تین شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے بعض شہروں میں مظاہرین اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہنے کے پیش نظر ، مصر کے صدر محمد مرسی نے سوئز ،پورٹ سعید اور اسماعیلیہ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم جاری کیا۔مصر کے صدر نے اعلان کیا کہ مذکورہ شہروں میں تیس دنوں تک ہنگامی صورتحال جاری رہے گی ۔
مصر کے الشرقیہ ، قاہرہ اور اسماعیلیہ میں کل تیسرے دن بھی بدنظمی جاری رہی ۔ مصر کے مختلف شہروں میں حالیہ پرتشدد واقعات میں کم از کم 50افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169