ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے عراق ميں دہشتگردي کے حاليہ واقعے کي مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے ميں عالمي برادري کي ذمہ داريوں کا ذکر کيا –
انہوں نے کہا کہ عالمي اداروں کو اس بات کا سنجيدگي کے ساتھ نوٹس لينا چاہئے کہ عراق ميں بعض طاقتيں دہشستگردي اور فرقہ پرستي کو ہوا دے رہي ہيں -
انہوں نے دہشتگردي کے حاليہ واقعے پر عراقي قوم اور حکومت کوتعزيت پيش کرتے ہوئے اميد ظاہر کي ہے کہ عراق کےسياسي و مذہبي رہنماؤں اور با شعور عراقي عوام کي ہوشياري سے اس ملک ميں تفرقہ اور بے ثباتي پيدا کرنے کي دشمنوں کي کوششيں ناکام ہو جائيں گي-
واضح رہے کہ بدھ کي شام صوبہ صلاح الدين کے طوزخورماتو شہر ميں ايک امامبارگاہ ميں ايک مجلس کے دوران دہشتگردانہ حلے ميں کم از کم بياليس افراد شہيد اور پچھتر ديگر زخمي ہوگئے-
عراقي ذرائع امريکا اور سعودي عرب سميت خطے کے کچھ عرب ملکوں کو عراق ميں دہشتگردانہ حملوں ميں ملوث بتاتے ہيں-
.......
/169