23 جنوری 2013 - 20:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی تشہیراتی مہم ، فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کےلئے اس کی کوشش ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور نائب مستقل نمائندے غلام حسین دہقانی نے سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست ایران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرکے مقبوضہ فلسطین میں یہودی کالونیاں تعمیر کرانے اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے دوسر جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کے نمائندے کے بےبنیاد دعووں کے جواب میں کہا کہ گذشتہ 65 سالوں کےدوران عالمی برادری نے ہمیشہ مسئلۂ فلسطین کو مشرق وسطی کا اصل مسئلہ قراردیا ہے لیکن صہیونی ریاست اور اس کا اصل حامی یعنی امریکہ ،صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیاں تعمیر کرانے اور انکے اثاثوں کو منجمد کرنے کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کو تعطل میں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ دہقانی نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست ایران کے پرامن ایٹمی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات کا اظہار کررہی ہے حالانکہ مشرق وسطی میں  صرف اسی کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر موجود ہیں۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے غزہ کے خلاف صہیونی محاصرے اور صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی صورتحال پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیں ۔
.......

/169