ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے رکن محمد علی متقی نژاد نے سلامتی کونسل کے کل کے اجلاس میں ایران کے پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف کینیڈا کے نمائندے کے مغرضانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے نمائندے نے یہ کہنا بھول گیا کہ مشرق وسطی میں صرف صہیونی ریاست کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر موجود ہیں جبکہ اس نے این پی ٹی معاہدے پر بھی دستخط نہیں کیا ہے۔متقی نژاد نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت ایسی حالت میں صہیونی ریاست کی حمایت کررہی ہے کہ عالمی برادری نے بارہا اس حکومت کی جارحیت پسندانہ اقدامات اور فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کی ہے۔.......
/169