اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اسلامی بین پارلیمانی یونین کے آٹھویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران دنیا یک قطبی سے چند قطبی نظام کی جانب جا رہی ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران اسلامی دنیا میں اسلامی بنیادوں پر جمہوری تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں اور عالم اسلام میں رونما ہونے والی یہ تبدیلیاں جہاں آزادی اور حریت پسندی اور اسلامیت کی عکاسی کر رہی ہیں وہیں بڑی طاقتوں کے لیے خوف ناک ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی ملکوں کی مجالس اور اسمبلیاں مسلم قوموں کی طاقت کا مظہر ہیں اور وہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات سے فائدہ اٹھا کر اسلامی ممالک کو مضبوط بنانے اور اسلامی تہذیب کی عظمت کا راستہ ہموار کر سکتی ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس موقع پر ترکی اور کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جمیل چیچک اور علی فہد راشد علی الراشد سے بھی ملاقات کی جن میں انہوں نے دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے سربراہوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
21 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 383761
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلام پسندی کے دعویداروں کی جانب سے تشدد اور قتل، سیاسی مکر و فریب اور عالمی صیہونزم اور امریکہ کی خدمت کے سوا کچھ نہیں ہے۔