20 جنوری 2013 - 20:30

ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے ان شہریوں کو جو زیارت اور سیر وسیاحت کےلئے ایران کا سفر کرنا چاہتے ہیں ایران داخل ہوتے ہی دو ہفتوں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

ابنا: نئی دھلی میں ایرانی سفارتخانے نے اعلان کیا کہ ہندوستانی شہری ویزا کےلئے سفارتخانہ اور ایران کے دوسرے نمائندہ دفاتر میں رجوع کے بغیر تہران کے امام خمینی(رہ) اور  مشہد کے شہید ہاشمی نژاد ایئر پورٹوں میں دو ہفتوں کےلئے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستانی تاجروں کو بھی ویزا سہولتیں دی گئی ہیں اور وہ ایران میں اپنے ایرانی شرکاء کے ذریعے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔.......

/169