20 جنوری 2013 - 20:30

آٹھ ترقي پذير اسلامي ملکوں کي تنظيم ڈي آٹھ کے رکن ملکوں کے ماہرين کا پہلا اجلاس تہران ميں شروع ہوگيا ہے -

ابنا: اس اجلاس ميں رکن ملکوں کے درميان اقتصادي تعاون کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کے  طريقوں کا جائزہ ليا جائے گا -اس دوروزہ اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر محمود احمدي نژاد کي اس تجويز کا بھي بغور جائزہ ليا جائے گا جو انہوں نے گذشتہ نومبر ميں ڈي آٹھ کے اسلام آباد کے سربراہي اجلاس ميں پيش کي تھي -ايران کے صدر نے ڈي آٹھ کے پچھلے سربراہي اجلاس ميں تجويز پيش کي تھي ڈي آٹھ کے ملکوں پر مشتمل ايک آزاد ادارہ قائم کيا جانا چاہئے جو رکن ملکوں کے اقتصادي تعاون اور باہمي سرمايہ کاري کےشعبوں کو فروغ دے -ڈي آٹھ ايک علاقائي تنظيم ہے جو ترقي پذير اسلامي ملکوں کے اقتصادي تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے وجود ميں آئي ہے تاکہ يہ ممالک عالمي منڈيوں ميں اپني موثر موجودگي ثابت کرسکيں -

.......

/169