ابنا: صور اور جبل عامل کے ایک لبنانی عالم دین حجت الاسلام شیخ حسن عبد الله نے ایک پروگرام میں کہا: آئے دن قتل عام اور ظلم و زیادتی کی آوازیں سننے میں آرہی ہیں۔
انہوں نے یاد دہانی کی: افسوس کہ دشمن اور کفار اسلامی مقدسات کی توھین کے درپے ہیں تاکہ اس کے سایے میں زیادتیوں اور قتل عام کا تسلسل قائم کرسکیں۔
شیخ حسن عبد الله نے شیعیان پاکستان اور مسلمانان افغانستان پر روا رکھے جانے والے مظالم اور جرائم شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: طالبان شیعوں اور افغانستانی مسلمانوں کے خلاف مسلسل جرائم میں مصروف ہے مگر افسوس کہ عالمی مراکز کی پراسرار خاموشی کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی: امریکا اور اس کے حواری اقوام متحدہ کی حمایت میں علاقائی ممالک میں فتنہ اور تفرقہ کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں تاکہ اپنے مفادات کی تکمیل کرسکیں۔
صور اور جبل عامل کے اس لبنانی عالم دین نے مزید کہا: بڑی اور قدرت مند حکومتیں صرف اپنے اور غاصب صھیونیت کے مفادات پورے کرنے میں مصروف ہیں ، انسانی حقوق کی ان کی نگاہ میں کوئی اھمیت نہیں رہی ہے۔
.......
/169 ـ 110