ابنا: رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید جهان اسلام نے انقلاب کے پہلے شہید عالم شهید حجت الاسلام حاج شیخ ابوتراب عاشوری کے اھل خاندان سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ شہدا کے خانوادہ انقلاب و اسلامی قوم پر حق رکھتے ہیں بیان کیا: اس زمانہ میں سلامتی، تمام محاذوں علاقوں میں ترقی شہدا اور شہدا کے خانوادہ کی خدمات کی وجہ سے جو لائق شکریہ ہیں۔
مرجع تقلید نے مٹی، قبر اور شہدا کے تربت کو اھم پیغام سے لبریز جانا ہے اور بیان کیا: شہدا کا پیغام یہ ہے کہ ھم لوگ قرآن و اسلام کی راہ میں، امام عصر(عج) کے نائب کے حکم کی تعمیل کی ہے اور اس پر عمل کیا ہے۔
انہوں نے مقدس دفاع کے واقعات کو سبق لینے والا جانا ہے اور وضاحت کی: اس وجہ سے کہ شہدا نے اپنی تمام چیزیں خدا کے راہ میں فدا کر دیا ہے وہ عظیم مقام کے مالک ہیں۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے امام صادق علیہ السلام کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا: شہادت ایک بلند مقام ہے کہ انسان اس مقام کو حاصل کر سکتا ہے۔
.....
/169