18 جنوری 2013 - 20:30

جنوبی کوریا کی نومنتخب خاتون صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جنوبی کوریا کے دوست ممالک میں سے ہے اور تہران – سئول کے تعلقات میں مزید توسیع،انکے ملک کےلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

ابنا: جنوبی کوریا کی نو منتخب خاتون صدر "پارک گیون هیہ" نے ایران کے سفیر "احمد معصومی فر" کی ملاقات میں کہا کہ ایران اور جنوبی کوریا کی اقوام کے درمیان دوستی کے پیش نظر ،دونوں ممالک کے تعلقات میں ثقافتی ، تعلیمی اور کھیل سمیت سبھی شعبوں میں مزید توسیع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کے پیغام مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنوبی کوریا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات ،تاریخی ہیں اور دونوں ممالک نے 2012 میں اپنے تعلقات کا پچاسواں سالگرہ منایا۔
اس ملاقات میں سئول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بھی توقع ظاہر کی کہ جنوبی کوریا کی نئی قیادت کے دوران، ایران اور جنوبی کوریا کے تعلقات کے تمام شعبوں میں توسیع ہوجائے۔
جنوبی کوریا کی نئی صدر پارک گیون هیہ،رواں ماہ اقتدار سنبھال لیں گی۔

.......

/169