ابنا: روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے شام میں بحران کے خاتمے کےلئے بشاراسد کی برطرفی پر مبنی شام کی حکومت مخالف گروپوں کی شرط کی مخالفت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جس طرح اس سے پہلے اعلان ہوا ہے خود شام کے عوام کو کسی بھی بیرونی مداخلت کے بغیر اپنی سرنوشت کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کےنائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف ،اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی اور امریکی کے نائب وزیر خارجہ ویلیم برنز کے درمیان جنیوا کے اجلاس میں روس کے نمائندے نے اخضر ابراہیمی کے مشن کی حمایت کی لیکن واضح طور پر اعلان کیا کہ روس ،شام میں تشدد کے خاتمے کےلئے بشار اسد کی اقتدار سے برطرفی کو کبھی پیشگی شرط کے طور پر نہیں مانے گا۔
.....
/169