ابنا: العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں فوج نے امن کی برقراری کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آج وسیع کارروائی کی۔اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی اس کارروائي کے نتیجے میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فوج نے کارروائي کے دوران دہشت گردوں کے کئي ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔العالم ٹی وی کے مطابق شامی فوج نے یہ کارروائياں اکثر جھڑپوں والے علاقوں میں انجام دی ہے۔
.......
/169