ابنا: ايمنسٹي انٹرنيشل نے امريکي صدر باراک اوباما سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کي پاسداري کرتے ہوئے گوانتامو جيل کو بند کرديں-باراک اواباما نے سن دوہزار نو ميں وعدہ کيا تھا کہ وہ گوانتامو جيل کو بند کرديں گے ليکن تاحال انہوں نے ايسا نہيں کيا ہے-ايمنسٹي انٹرنيشنل نے وائٹ ہاؤس سے بھي مطالبہ کيا کہ وہ گوانتامو جيل ميں بند قيديوں کو رہا کردے اور ان پر منصفانہ طريقے سے مقدمہ چلايا جائے-عالمي تنظيم کي رپورٹ کے مطابق اس وقت تقريبا ايک سو چھياسٹھ قيدي گوانتانامو جيل ميں بند ہيں جن ميں زيادہ تر کے خلاف کوئي مقدمہ بھي قائم نہيں کيا گيا ہے-
ايمنسٹي انٹرنيشنل کي رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ امريکي سيکورٹي اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے چھے قيدي ايسے بھي ہيں جو گوانتانامو جيل منتقل ہونے سے پہلے ہي لاپتہ ہوگئے ہيں-
امريکہ نے گيارہ ستمبر دوہزار ايک کے بعد دہشتگردي کے خلاف جنگ کي آڑ ميں مشکوک لوگوں کو گرفتار کرکے گوانتانامو جيل ميں بند کر ديا تھا جہاں انہيں ايذائيں اور شکنجے ديئے جاتے رہے ہيں-
.......
/169