9 جنوری 2013 - 20:30

امريکي رياست کنٹيکٹي کٹ ميں فائرنگ کے واقعے کے بعد اب امريکا ميں روزانہ اوسطا اٹھارہ افراد فائرنگ کے واقعات ميں مارے جاتے ہيں -

ابنا: امريکا ميں ايک سروے ميں بتايا  گيا ہے کہ گذشتہ چودہ دسمبر کے واقعے کے بعد جب نيوٹاؤن ميں ايک اسکول ميں بچوں کا قتل عام ہوا تھا امريکا ميں روزانہ اوسطا اٹھارہ افراد فائرنگ کے واقعات ميں مارے گئے ہيں -
اس سروے رپورٹ ميں  جو انٹرنيٹ ويب سائٹ سليٹ ڈاٹ کام  کے ذريعے انجام پائي، کہا گيا ہے کہ نيوٹاؤن کے اسکول ميں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے اب تک چارسو چھے  سے زائد افرادفائرنگ کے واقعات ميں مارے گئے ہيں -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ہتھياروں سے موت نامي ويب سائٹ نے اپني رپورٹ ميں لکھا ہے کہ گذشتہ چودہ دسمبر سے اب تک امريکا ميں فائرنگ کے واقعات ميں چارسو چھے  افراد سے کہيں زيادہ لوگ مارے گئے ہيں -
اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ  چارسو چھے  افراد ميں سے  چھے  بچے ايسے ہيں جن کي عمريں تيرہ سال سے کم ہيں اور اکيس نوجوان ايسے ہيں جن کي عمريں سترہ سال سے کم ہے -
امريکا ميں  ايک لاکھ سے زائد لوگوں نے  آن لائن درخواستوں ميں وائٹ ہاؤس سے کہا ہے کہ وہ ملک ميں ہتھياروں کے کنٹرول کے مسئلے کي بحث کا آغاز کرے -

.......

/169