ابنا: عراقی عوام نے شہرصدرکی سڑکوں پرمارچ کرکے عراقی حکومت کی حمایت کااعلان کرتےہوئے، قوم پرستی اور فرقہ وارانہ تنازعات کی مخالفت پرتاکیدکی ۔عراقی شہریوں نے اغیارسےوابستہ بعض دھڑوں کی جانب سےکرائےجانےوالےمظاہروں کےشرکاء سےمطالبہ کیاکہ وہ متحدہ عراق پرزوردیں اور عراقیوں کےدرمیان اختلافات پیداکرنےوالوں کومستردکردیں۔عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے اتوارکےدن یوم مسلح افواج کی مناسبت سےایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے عراق میں اغیارکی سازشوں، اغیارکےساتھ تعاون اورموجودہ مشکل حالات میں عراقی معاشرےمیں اتحاد ویکجہتی کودرہم برہم کرنےکےسلسلےمیں خبردارکیا۔العالم کی رپورٹ کےمطابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے عراق کےسیاسی گروہوں سےمطالبہ کیاکہ وہ بیرونی مداخلتوں کومستردکرتےہوئےاس ملک کوسنگین خطرات سےبچانےکےلئےبرادرانہ اندازمیں بات چیت کریں۔رپورٹ کےمطابق اس ملک میں قبائلی کشمکش پیداکرنےکےلئےعراق کےبعض صوبوں میں ہونےوالےمظاہروں سےناجائزفائدہ اٹھانےکےلئےبعض علاقائی اورداخلی فریقوں کی کوششیں عراق کی سماجی اورسیکورٹی کی صورت حال کوخراب کرسکتی ہیں اوراس ملک کوداخلی جھڑپوں میں الجھاسکتی ہیں ۔عراق کےالسیاسہ اخبارکےایڈیٹران چیف عادل المانع نےایک انٹرویومیں کہاکہ علاقےکےبعض ممالک کی عراق میں داخلی جنگ چھیڑنےکی کوشش کی وجہ سے نوری المالکی نےمضبوط موقف اختیارکرتےہوئےعوام کوملکی اورغیرملکی سازشوں کامقابلہ کرنےکےلئےمضبوط یکجہتی پیداکرنےکی اپیل کی ہے۔ عراقی وزارت دفاع کےانچارج سعدالدلیمی نے ہراس شخص کےخلاف جدو جہدپرتاکیدکی ہے جوملک کےاتحاد کونشانہ بنائےہوئےہے ۔ عراقی پارلیمنٹ کےبعض نمائندوں نے بھی اعلان کیاہےکہ قطراورترکی عراق میں شام جیسی صورت حال پیداکرنےکےلئےکافی سرمایہ خرچ کررہے ہيں۔نوری المالکی کی زيرقیادت حکومت قانون اتحاد کےپارلیمانی دھڑےکےنمائندوں نے قطراورترکی پرالزام لگایاہےکہ وہ عراق میں بعض لوگوں کواکسانےاورعراق میں شام جیسی صورت حال پیداکرنےکےلئےکافی پیسہ خرچ کررہے ہيں۔عراقی اراکین پارلیمنٹ کےبقول حکومت قطر، عراق میں اپنےحامیوں کےدرمیان روزانہ دس لاکھ ڈالرتقسیم کرتی ہےتاکہ بعض تخریب کاروں کی مدد سے رائےعامہ کوبھڑکاسکے۔نجف اشرف کےگورنر نےبھی عوام سےاپیل کی ہےکہ وہ وزیراعظم مالکی کی حمایت اورہرطرح کےقبائلی فتنےکوروکنےکےلئےملک کےسیاسی میدان میں موجود رہيں ۔نجف اشرف کےحکام عراق میں قبائلی جنگ بھڑکنےاورداخلی اوربیرونی سازشوں کوناکام بنانےنیزدہشتگردوں کامقابلہ کرنےمیں نوری مالکی کی کامیاب کوششوں کےاحترام میں جمعہ کےدن زبردست مظاہرہ کرنےوالےہيں۔
.......
/169