ابنا: امریکی صدر باراک اوباما نے گذشتہ روز باقاعدہ طور پر چک ہیگل کو وزیردفاع اور جان برنین کو سی آئی اے کے ڈائرکٹر نامزدکرلیا ۔ اس اعلان کے بعد واشنگٹن میں اینٹی وار کارکنوں نے وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے جو جان برنین اور چک ہیگل کے پتلے اٹھا رکھے تھے امریکی حکومت کی جنگ پسندی کے خلاف شدید نعرےبازی کرتے ہوئے گوانٹانامو جیل کو بند کرنے اور دوسرے ممالک کے خلاف ڈرون حملوں کی بندش کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے جان برنین کو قاتل بتاکر "نو جان برنین " کے نعرے لگائے ۔
.......
/169